Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہماری بیٹیاں ہی ہمارا مستقبل ہیں، شاہ رخ خان

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹیاں ہی ہمارا مستقبل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ رخ خان کے ایک مداح نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ایکس‘ پر فلم’جوان‘ دیکھنے کے بعد اپنی بیٹی کی بنائی ہوئی پینٹگ شیئر کر دی۔

اُنہوں نے پینٹگ  کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم ’جوان‘ دیکھنے کے بعد میری 11 سالہ بیٹی سیدھی اپنے کمرے میں گئی اور دو گھنٹے کے بعد یہ پینٹنگ بنا کر لائی۔

 اس کا کہنا ہے کہ اسے فلم کا کردار وکرم راٹھور بہت پسند آیا۔

ساتھ ہی اپنی بیٹی کی پینٹنگ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس پینٹنگ میں اس نے گلابی رنگ اس لیے بھرا ہے کیونکہ اس کے خیال میں فلم ’جوان‘ لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے بارے میں ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے مداح کی اس پوسٹ پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی بیٹی بالکل ٹھیک سمجھی ہے فلم ’جوان‘ واقعی لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے بارے میں ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ ہماری بیٹیاں ہمارا مستقبل ہیں، اپنی بیٹی کو میرا پیار اور دعائیں دیجئے گا۔

واضح رہے کہ فلم’جوان‘ میں شاہ رخ خان کے کردار کا نام ’وکرم راٹھور‘ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version