سال 2023 کنگ خان کا سال ثابت ہوا جس میں اب تک ان کی ریلیز ہونے والی 2 فلموں نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک مزید ریلیز ہونے والی ہے۔
سپر اسٹار نے 2018 کے بعد اس رواں سال جنوری میں ‘پٹھان’ کے ساتھ واپسی کی۔ اس فلم نے کئی ریکارڈ بنائے، جنہیں بعد میں خود شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’جوان‘ سے توڑے لیکن اداکار اس سال ‘ڈنکی’ کے ساتھ ایک اور بلاک بسٹر فلم دینے کے لئے تیار ہیں جو کہ کرسمس پر ریلیز کی جائے گی۔
جوان نے ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر میں 700 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوگئی جس کا جشن منانے کے لیے، کنگ خان نے ‘جوان’ کی پوری ٹیم کے ساتھ، ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کے دوران ہی سپر اسٹار نے تصدیق کی کہ ‘ڈنکی’ رواں سال کرسمس پر ریلیز کی جائے گی۔
خیال رہے کہ’ڈنکی’ کو جیو اسٹوڈیوز، ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور راجکمار ہیرانی فلمز کی حمایت حاصل ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری راجکمار ہیرانی نے کی ہے اور اس میں تاپسی پنو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اس میں شاہ رخ خان اور تاپسی کے علاوہ بومن ایرانی بھی جلوہ گر ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
