Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم جوان کے ڈائریکٹر ایٹلی کے انکشاف پر شاہ رخ خان کا ردِ عمل

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم جوان کے ڈائریکٹر ایٹلی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی آئندہ فلم میں شاہ رخ خان اور تھلاپتھی وجے مرکزی کردار ادا کریں گے۔

باکس آفس پر ہٹ اور صرف بارہ دن میں 883 کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی فلم جوان کے ہدایتکار کا کہنا ہے کہ شاہ رخ اور تھلاپتھی وجے بھی اکٹھے کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

اس حوالے سے ہدایتکار ایٹلی کا کہنا ہے کہ وہ ہندی سنیما اور تامل سنیما کے ان دونوں سپر اسٹارز کے ساتھ اپنی آئندہ فلم پر کام کررہے ہیں۔

ایٹلی کے مطابق تھلاپتھی وجے نے انہیں پیغام دیا کہ اگر میں (ایٹلی) ایسا کوئی اسکرپٹ لکھ رہا ہوں جس میں ہم دونوں اکٹھے نظر آئیں تو وہ بالکل تیار ہیں۔

یہ ہی نہیں اس حوالے سے بالی وڈ اداکارشاہ رخ خان نے بھی اپنی رضا مندی دے دی ہے۔

واضح رہے کہ فلم جوان ان دنوں دنیا بھر کے سنیما گھروں پر بہترین بزنس کر رہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version