بالی وڈ کے نامور اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم حیدر مفت میں کی تھی اور اس کا ایک روپیہ تک معاوضہ نہیں لیا۔
شاہد کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا معاوضہ فلم حیدر کے بجٹ سے زیادہ تھا، جس کی وجہ سے فلم میکر مجھے مالی طور پر برداشت نہیں کر سکتے تھے، اس وقت اگر مجھے معاوضہ دینا پڑتا تو فلم کا بجٹ منظور نہیں ہوتا، فلم تجرباتی موضوع پر ایک زبردست قسم کی پروڈکٹ تھی، اس لیے میں نے’ہاں‘کردی کہ میں اسے مفت میں کروں گا۔
اداکار نے مزید کہاکہ کہ حیدر ایک اچھی فلم تھی تو ا س وقت میں نے مفت میں کر دی لیکن اگر اب اس حوالے سے بات کریں تو حالات مختلف ہیں اب میں دو بچوں کا باپ ہوں ، انہوں نے ہنستے ہوئے کہا، گھر بھی چلانا ہے۔
واضح رہے کہ حیدر 2014 میں ریلیز ہوئی جسے وشال بھردواج نے ڈائیریکٹ کیا تھا، شاہد کپور نے اس میں مرکزی کردار ادا کیا ، جب کہ تبو نے ان کی والدہ اور کی کے مینن ان کے چچا کا کردار میں نظر آئے، اس کے علاوہ شردھا کپور اورعرفان خان بھی جلوہ گر ہوئے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
