سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی بہترین دوست ہیں جنھوں نے ان کی شادی میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
ثانیہ مرزا سے شادی کے بعد میڈیا کے نمائندوں نے سوال کیا کہ آپ نے اپنی سب سے بہترین دوست پرینیتی کو تحفے میں کیا دیا تو سابق ٹینس اسٹار نے ہنستے ہوئے بے ساختہ انداز میں ان سے پوچھا کہ آپ لوگوں نے کیا دیا۔
اس کے بعد ثانیہ مرزا نے کہاکہ میں نے اپنی دوست کو دعائیں دی ہیں۔
ویڈیو دیکھیں:
ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر شادی کی تقریب سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری سب سے پیاری دوست کو شادی کی مبارک ہو، آپ کی زندگی کا نیا باب اتنا ہی خوبصورت ہو جیسی کہ آپ کی شادی تھی۔
اس تصویر میں ثانیہ کی بہن انعم مرزا کو بھی ان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
