شہرہ آفاق ترک سیریز ’کورولش عثمان‘ کے ہیرو نے پاکستان آنے کی تاریخ بتادی ہے۔
مشہور و معروف ترکش سیریز ‘کورولش عثمان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ رواں ماہ 7 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں۔
اداکار نے لکھا کہ وہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر پاکستان آئیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی مذکورہ پرفیوم برانڈ کے ایمبیسڈر کی حیثیت سے پاکستان آ چکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















