بالی وڈ کی نامور اداکارہ بپاشا باسو نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے ساتھ یوگا کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جوکہ کافی وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھی ایک سالہ دیوی باسو سنگھ گرووراپنی والدہ کے ساتھ فرش پر ان کی ہو بہو نقل کرتے ہوئے یوگا کرنے میں مصروف ہے۔
ماں بیٹی کی اس دلکش تصویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہاہے اور صارفین کمنٹ سیکشن میں ان دونوں کے لئے اپنی محبت کا بھی اظہار کر رہےہیں۔
وائرل پوسٹ دیکھیں:
بپاشا باسو کی اس پوسٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ دیوی ( بیٹی) بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں ایسے شاندار والدین ملے!”، ایک اور مداح نے کہا، “مجھے یقین ہے کہ دیوی اپنی ماں کی طرح بہت خوبصورت ہوں گی۔”
یہ بھی پڑھیں: نیہا دھوپیا نے بپاشا باسو کو ’بہادر ماں‘ قرار دیدیا
ایک صارف نے لکھا کہ ” دیوی اپنی ماں کی طرح مضبوط بننا چاہتی ہیں !”۔
واضح رہےکہ اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور کے ہاں شادی کے 6 سال بعد گزشتہ سال نومبر میں پہلے بچے (بیٹی دیوی) کی پیدائش ہوئی تھی۔
حال ہی میں بپاشا باسو نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی بیٹی دیوی کی پیدائش کے 3 ماہ بعد دل کی سرجری ہوئی تھی کیونکہ اس کے دل میں پیدائشی طور پر دو سوراخ تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
