Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آفتاب شیو ڈیسانی ’سائبر فراڈ‘ کا شکار ہوگئے

بالی ووڈ کے سینئر نامور اداکار آفتاب شیو ڈیسانی سائبر فراڈ کا شکار ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 سالہ اداکارآفتاب شیو ڈیسانی کو ایک نامعلوم موبائل فون نمبر سے پیغام ملا وہ اپنی کے وائی سی تفصیلات جو کہ ایک بڑے نجی بینک سے لنک ہیں ، انہیں اپ ڈیٹ کردیں۔

ذرائع کے مطابق پیغام میں اداکار کویہ بھی ہدایت کی گئی تھی کہ اگر انہوں نے تفصیلات اپ ڈیٹ نہیں کیں تو اس صورت میں ان کا بینک اکاؤنٹ معطل کردیا جائے گا۔

 آفتاب شیو ڈیسانی نے اس پیغام میں موجود لنک کو کھولا اور دی گئی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے اپنی تفصیلات اپ ڈیٹ کردیں۔

اسی دوران انہیں ایک اور پیغام موصول ہوا کہ ان کے اکاؤنٹ سے 1 لاکھ 49 ہزار اور 9 سو 99 روپے وصول کرلیے گئے ہیں۔

اس پیغام کو پڑھتے ہی آفتاب شیو ڈیسانی نے متعلقہ بینک کے منیجر سے رابطہ کرکے اسے ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔

بینک کے منیجر نے اداکار کو فوری طور پر پولیس کے پاس شکایت درج کروانے کا مشورہ دیا۔

آفتاب شیو ڈیسانی کی شکایت پر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے باندرہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ دفعات میں سیکشن 420 (دھوکہ دہی) کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ کی لاگو سیکشن بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس اصل مجرموں تک پہنچنے کے لئے فی الحال اس معاملے کی مسلسل تحقیقات کرنے میں مصروف ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version