Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپر اسٹار پربھاس نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیرفعال کردیا؟

پربھاس کی آنے والی فلم ‘سالار’ جس کی ہدایتکاری پرشانت نیل نے کی ہے جو کہ رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سالار اور ڈنکی باکس آفس پر ٹکرائیں گی کیونکہ دونوں بڑی فلمیں 22 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوں گی۔

پربھاس کے متعلق جاری ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کا انسٹاگرام اکاؤنٹ سوشل سائٹ پر موجود نہیں ہے جبکہ دیگر سوشل سائٹس جیسے فیس بک اور ٹوئٹر پر ان کے اکاؤنٹس موجود ہیں۔

 

اس حوالے سے بہت سے صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ یہ کسی ہیکر کا کام ہو سکتا ہے اور اسی وجہ سے انسٹاگرام نے پروفائل کو غیر فعال کر دیا ہے جبکہ زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ اداکار نے خود اپنا اکاؤنٹ غیر فعال کیا ہے تاہم ان سب میں سچائی کیا ہے یہ کسی کو معلوم نہیں ہے۔

تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ پربھاس، ‘باہوبلی’ اور ‘ساہو’ جیسی فلموں میں اپنے بہترین کردار کے لئے جانے جاتے ہیں۔

پرشانت نیل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سالار، جس کا پہلا حصہ ’ سیز فائر‘  22 دسمبر کو ریلیز کیا جائیگا، اس فلم میں پربھاس، پرتھوی راج سوکمارن، اور شروتی ہاسن نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

یہ فلم رواں سال کے وسط میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن وی ایف ایکس کا کام اور ایڈیٹنگ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اس کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی لیکن اب یہ فلم 22 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

علاوہ ازیں فلم سالار سے پرتھوی راج سوکمارن کا نیا روپ سامنے آگیا ہے جس میں وہ وردھاراجا منار کے کردار میں نظر آئیں گے ۔

دوسری جانب پربھاس کی سالار کے ساتھ ہی بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی جس کی ہدایتکاری راجکمار ہیرانی نے کی ہے، 22 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version