سابق مس ورلڈ ، بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے بچن آج اپنی 50 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔
یکم نومبر 1973 کو بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہر منگلور میں پیدا ہونے والی ایشوریا رائے 1994 میں بھارت کے لیے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔
1997میں نامور فلمساز مانی رتنم کی تامل فلم سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے والی ایشوریا رائے نے فلم ’اور پیار ہوگیا ‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔
انہیں بالی ووڈ میں پہلی کامیابی فلم”ہم دل دے چکے صنم “سے ملی، جس میں انہوں نے سپر اسٹار سلمان خان کے مدمقابل کام کیا ۔
ایشوریا رائے بچن نے اپنے فلمی کیرئیر میں تامل ، ہندی ، بنگالی اور انگلش فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈ اپنے نام کئے۔
اس کے بعد ایشوریا رائے بچن نے تال، جوش، محبتیں، دیوداس، دھوم2، گرو، سرکار، جودھا اکبر، سمیت 40 سے زائد تامل، ہندی، بنگالی اور انگلش فلموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ایشوریا رائے سال 2007 میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے اداکار بیٹے ابھیشک بچن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

وہ نومبر 2011 میں ایک بیٹی ارادھیا کی ماں بنیں۔
سال 2009 میں ایشوریا رائے بچن کو بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز ’’پدما شری‘‘سے نوازا گیا۔
سال 2021 میں فاروق قیصر حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں