سوشل میڈیا پر ایک معصوم بچے کی ویڈیو دیکھ کر اداکارہ سجل علی کو اپنی والدہ کی یاد ستانے لگی۔
سجل علی نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’جب تک میری والدہ اسی طرح میرے بالوں میں کنگھی کیا کرتی تھیں تو تب تک زندگی بہت حسین لگتی تھی‘۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک والدہ اپنے معصوم بیٹے کے بالوں میں کنگھی کر رہی ہیں اور اس دوران وہ نہایت مطمئن اور مسکراتا ہوا نظر آرہا ہے۔
سجل علی کی والدہ کا انتقال مارچ 2017 میں ہوا تھا، وہ انتقال سے قبل کافی عرصے سے علیل تھیں اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج رہیں۔
طویل علاج کے بعد وہ صحت یاب نہ ہو سکیں اور خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
