Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’دی آرچیز‘ کا نیاگانا ’وا وا ووم‘ ریلیز کر دیا گیا

بالی وڈ کی نامور فلمساز زویا اختر نے اپنی نیٹ فلکس فلم ’دی آرچیز‘ کا نیا گانا ’وا وا ووم‘ جاری کر دیا ہے۔

اس فلم کی ہدایت کارہ زویا اختر نے اپنے انسٹاگرام پر بھی اس گانے کی پوسٹ شیئر کی ہے۔

 فلمساز زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا ، آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور، ویدانگ رینا، ادیتی سیگل، مہر آہوجا اور یوراج مینڈا جلوہ گر ہوں گے۔

ان سب اسٹار کڈز کو اس گانے ’وا وا ووم‘ میں ماہرانہ انداز میں رقص کرتے اپنی اداکارانہ صلا حیتوں کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 مکمل گانا وا وا ووم دیکھیں:

اس سے قبل فلم میکر نے اس فلم کی کاسٹ کے نئے پوسٹرز بھی شیئر کیے تھے، جن میں سہانا خان، اگستیہ نندا اور خوشی کپور شامل ہیں۔

تینوں اسٹار کڈز اس ویب سیریز ’دی آرچیز‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کریں گے، جسے نیٹ فلکس پر 7 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

کرینہ کپور، شویتا بچن، کرن جوہر اور دیگر مشہور شخصیات نے بھی ان نئے پوسٹرز پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس ویب سیریز ’آرچیز‘ کی مرکزی کاسٹ بھی کافی ود کرن کے  سیزن  8 میں بطور مہمان جلوہ گر ہوگی ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version