Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم اور ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو ، اداکارہ نے سچ بتادیا

پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی وائرل ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

گزشتہ روز سے ہانیہ عامر اور بابر اعظم کی ایک ویڈیو اور تصویر جنگل میں آگ کی طرح انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ، جس میں ان دونوں سپر اسٹارز کو ایک ہی گاڑی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس تصویر اور ویڈیو کی حقیقت یہ ہے کہ کسی مداح نے کمال مہارت کی ایڈیٹنگ کرکے اسے تخلیق کیا ہے تاہم اداکارہ ہانیہ عامر نے اس پر دلچسپ ردعمل دے کر تردید بھی کر دی۔

ہانیہ عامر کی حالیہ جاری انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کثرت سے یہ لکھتے نظر آرہے ہیں کہ ’ ہماری بھابھی کیسی ہو ؟ ہانیہ عامر جیسی ہو‘ اور ’ کنگ بابر اور ہانیہ عامر بہترین جوڑی ہیں ‘۔

سوشل میڈیا پر ان افواہوں کو دیکھتے ہوئے ہانیہ عامر نے ایک صارف کے کمنٹ کا جواب دے دیا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پراس حوالے سے لکھا کہ ’بابر بھائی ہیں برو‘۔

 

 

وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو بابر اعظم کو خود سے زیادہ کیوٹ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بابر اعظم نے ایک انٹرویو کے دوران ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version