بالی وڈ کی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان بھی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف بول پڑیں۔
اسلام کی خاطر بالی ووڈ کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہنے والی ثنا خان نے انسٹاگرام پر فلسطینی پرچم کی ویڈیو پوسٹ کی اور ساتھ ہی ظلم کا شکار فلسطینی عوام کے لیے پیغام بھی لکھا۔
انہوں نے لکھا کہ جب اللہ تمہارے ساتھ ہو تو کسی سے نہ ڈرو، یہ جملہ صحیح معنوں میں فلسطینیوں کی نمائندگی کرتا ہے،میرا دل ہر روز غزہ کے بےگناہ اور معصوم لوگوں کے لیے روتا ہے۔
ثنا خان نے کہا کہ غزہ میں میرے بہن بھائیوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، اُسے دیکھ کر روزانہ کام کرنا بہت مشکل ہے،دعا ہے کہ اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے، ہمیں طاقت اور صبر عطا فرمائے اور ہمیں بھی اپنی جنت کے لیے چن لے۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا خان اور مفتی انس نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
