Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تارا ستاریہ کا پاکستانی ڈیزائنر کے لباس میں فوٹو شوٹ

بالی وڈ کی اداکارہ تارا ستاریہ نے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے تیار کردہ لباس میں فوٹو شوٹ کرواکر سب سے داد سمیٹی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ  تارا ستاریہ نے اپنی سالگرہ کی پارٹی میں  پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا تیار کر دہ لباس پہن کر محفل کو چارچاند لگا دئیے۔

تارا ستاریہ ایک اسٹائلش اداکارہ ہیں جو آئے دن کئی انداز، لباس اور اسٹائل اپناتے ہوئے سب کی توجہ کا مرکز بن جا تی ہیں۔

پاکستانی ڈیزائنر فراز منان سرحد پار بالی ووڈ اداکاروں کے لیے کوئی انجان نام نہیں ہیں ، اس سے قبل سپراسٹار شاہ رخ خان، فلمساز کرن جوہر، کرشمہ کپور، دیپیکا پڈوکون، ورون دھون، جھانوی کپور، ملائیکہ اروڑا، کرینہ کپور خان سمیت کئی بڑے نامور اداکار بھی ان کے ڈیزائن کیے ہوئے کپڑے پہن چکے ہیں۔

 اداکارہ تارا ستاریہ بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی خوبصورت اداکارہ ہیں، جنہیں آخری بار فلم ایک ویلن ریٹرنس میں دیکھا گیا تھا۔

 تارا ستاریہ ہر طرح کی ڈریس کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ کیری کرنا جانتی ہیں ۔ انہیں سفید ڈریس سے کافی لگاؤ ہے ، تارا ستاریہ پاکستانی ڈیزائنر کے ڈریس میں گلیمریس لک میں دکھائی دے رہی ہیں، اداکارہ کی خود اعتمادی قابل دید ہے۔

تارا ستاریہ اپنے انوکھے اسٹائل سے توجہ کا مرکز بن گئی

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version