Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شعیب اختر کیساتھ یہ ’خاتون‘ کون ہیں؟

پاکستان کے عالمی شہرت کے حامل سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی ایک خاتون کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے ۔

گزشتہ روز شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر جاری کی جس میں ان کے ساتھ ایک سنہری بالوں والی خاتون بیٹھی ہوئی ہیں لیکن ان کا چہرہ واضح نہیں، اور دونوں آپس میں گفتگو کر رہے ہیں۔

ایکس پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے کیپشن میں لکھا کہ آخر کار مجھے اس حیرت انگیز شخصیت سے ملنے کا موقع مل گیا، کیا آپس انہیں پہچان گئے؟

 

اس پوسٹ کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے اندازے لگانا شروع کردئیے اور مختلف نام سامنے آئے۔

شعیب اختر نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ان خاتون کانام اور شکل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی منتظر لمحات میں سے ایک، محترمہ شہناز شیخ سے ذاتی طور پر ملاقات، کلاسیکل ڈرامے”ان کہی” اور “تنہائیاں” کی لیجنڈ، صرف اس سے ملنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔

ذرائع کے مطابق شہناز شیخ اپنے شو کے ساتھ اسکرین پر طویل عرصے کے بعد واپس آرہی ہیں اور انہوں نے اسی پروگرام میں سابق کرکٹر شعیب اختر کا انٹرویو کیا ، جس کی یہ تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version