بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم ’میری کرسمس‘ کے نئے پوسٹرز نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
فلم کی مرکزی کاسٹ کترینہ کیف، وجے سیتھوپتی، رادھیکا آپٹے اور سنجے کپور کے نئے اے آئی پوسٹرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’میری کرسمس‘ کو رواں سال 8 دسمبر کو ریلیز ہونا تھا لیکن اب فلم کو تامل اور ہندی زبانوں میں اگلے سال 12 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔
شری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کترینہ کیف کے مدمقابل ساؤتھ سپر اسٹار وجے سیتھوپتی جلوہ گر ہوں گے، جنھیں اس سے قبل شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان ‘ میں ولن کے روپ میں بے حد سراہا گیا۔
میری کرسمس ٹریلر:
بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی کترینہ کیف کی فلم میری کرسمس کے ٹریلر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گرمجوشی کا اظہار کیا ہے۔
فلم میکرز کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ 2023 کے آخری دو مہینوں میں لگاتار فلمیں ریلیز ہورہی ہیں اس لئے فلم کی ریلیز اگلے سال تک ملتوی کردی گئی۔
فلمساز کے مطابق اگر ’ میری کرسمس‘ کی ریلیز ملتوی نہ کی جاتی تو کترینہ کیف کی اس فلم کو باکس آفس پر رنبیر کپور کی ’اینیمل‘ اور وکی کوشل کی ’سیم بہادر‘ کا مقابلہ کرنا ہوتا جو کہ یکم دسمبر کو ریلیز کی گئی۔
واضح رہے کہ رواں سال 12 نومبر کو کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر تھری ریلیز کی گئی ، جس نے دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔
فلم ٹائیگر 3 میں سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
