Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئے سال کے آغاز پر شوبز شخصیات کی عالمی امن کیلئے دعائیں

نئے سال کے آغاز پر دیگر معروف شخصیات کے ساتھ ساتھ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں نے بھی عالمی امن اور سلامتی کے لئے دعائیں کی ہیں۔

شگفتہ اعجاز

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انسٹاگرام پر فیملی کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں نہ صرف نئے سال کی مبارکباد دی بلکہ امن کے لیے دعائیں بھی کیں۔

انہوں نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر جیسے خطوں میں ظلم کا سامنا کرنے والوں کے ساتھ یکجہتی پر زور دیا۔

نیمل خاور

اداکارہ نیمل خاور نے 2023 میں اپنے تجربات کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے تصاویر کا ایک مجموعہ شیئر کیا جس کے کیپشن میں گزرے سال کے لیے اظہار تشکر کیا اور دنیا کو امید، محبت اور امن کا پیغام دیا۔

انوشے اشرف

انوشے اشرف نے اپنی سال بھر کی مہم جوئی کو سمیٹنے والی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں معاشی جدوجہد اور سیاسی عدم استحکام بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے جذباتی، ذہنی اور روحانی تندرستی کے لیے اظہار تشکر بھی کیا، اور مشکلات کے درمیان چھوٹی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کی قدر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

سجل علی

اداکارہ سجل علی اور ارمینہ خان نے اپنے سوشل پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے آنے والے پرامن اور خوشحال سال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سجل علی نے خاص طور پر غزہ اور اسرائیلی جارحیت سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے لیے اپنی امیدوں کا اظہار کیا۔

حمائمہ ملک

اداکارہ حمائمہ ملک نے آنے والے سال میں خوشی اور امن کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہر ایک کو بہتر انسان بننے پر زور دیا۔

صبا قمر

ایک مختصر ٹوئٹ میں، اداکارہ صبا قمر نے اپنے فالوورز کو خوشی، کامیابی اور ناقابل فراموش لمحات سے بھرے نئے سال کی خواہش کا اظہار کیا۔

سنیتا مارشل

اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے سال کی خوشی اور عالمی امن، استحکام، اور مجموعی طور پر فلاح و بہبود کے لیے دعاؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version