Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرانسجینڈرز کی متنازع محفل اجازت نامہ لے کر سجائی گئی تھی، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

ٹرانسجینڈرز کی  متنازع محفل اجازت نامہ لے  کرسجائی گئی تھی،سوشل میڈیا پر شدید تنقید شروع ہوگئی۔

متنازع محفل کی ویڈیوز لیک ہونے اور اجازت نامہ لے کر محفل منعقد کرنے کی اطلاعات سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا۔ منتظمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔

لاہورمیں منعقدہ  ٹرانسجینڈرز کی متنازع محفل کی مبینہ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔ یہ ویڈیوز کسی بھی مہذب  معاشرے کی اقدار سے قطعی طور پر مطابقت نہیں رکھتیں۔

اس محفل کے انعقاد پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اس پرفارمنس میں مختلف تشبیہات کی پوجا کرتے بھی دکھایا گیاہے۔

اجازت نامے کی آڑمیں  قابل اعتراض مناظر کو پرفارمنس کا نام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

قابل اعتراض لباس اور حرکات وسکنات  کو آرٹ کا نام دیا گیا ۔ اور  یہ بیہودگی کھلے عام اسٹیج پرکی گئی۔ کہا جارہاہے کہ اس محفل کے لئے باقاعدہ اجازت نامہ بھی لیاگیا۔

واضح رہے کہ اسٹیج پر پرفارم کرنے والے تمام لوگ بائیولجیکل میل (مرد) ہیں۔

فی الحال انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بھی موقف سامنے نہیں آیا ۔  تاہم معاملے کو لے کر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ لاہور پولیس نے پنجاب حکومت کے نوٹس پر کارروائی شروع کردی ہے ۔ اس حوالے سے چھاپے بھی مارے گئے ہیں ۔ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے ۔
سوشل میڈیا صارفین اور مختلف حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ تعین کیا جائے کہ اس طرح کی محفل کی اجازت کس نے دی ؟۔
بیہدودہ محفل منعقد کرنے والے منتظمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version