پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی مبینہ منگنی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس نے مداحوں اور صارفین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو جنت مرزا کی انگلی میں انگوٹھی پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ سنہری رنگ کے روایتی لباس اور زیورات میں ملبوس ہیں جبکہ سفید لباس میں موجود ایک شخص یہ رسم ادا کر رہا ہے۔
View this post on Instagram
یہ ویڈیو مختلف فین پیجز پر تیزی سے پھیل گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھنے لگا کہ آیا یہ واقعی ان کی منگنی ہے یا کسی فوٹو شوٹ یا پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
کچھ صارفین نے ویڈیو کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر ایڈیٹڈ یا مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ہو سکتی ہے جبکہ دیگر نے اسے محض افواہ قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ جنت مرزا کی اتنی سادہ منگنی نہیں ہو سکتی جبکہ بعض نے یاد دلایا کہ ان کے بارے میں اس سے پہلے بھی منگنی سے متعلق کئی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔
دوسری جانب جنت مرزا نے اس معاملے پر ایک طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بارے میں ایسی خبریں سن رہی ہیں جن کا انہیں خود بھی علم نہیں۔















