Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق متنازع بیان پر رجب بٹ نے معافی مانگ لی

’میرے الفاظ نامناسب اور ناقابلِ قبول تھے‘، رجب بٹ

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے بچوں کے جنسی استحصال جیسے حساس موضوع پر نامناسب مذاق کرنے پر شدید عوامی تنقید کے بعد معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میرے الفاظ نامناسب اور ناقابلِ قبول تھے۔

چند روز قبل رجب بٹ کی زید علی ٹی کے ساتھ ٹک ٹاک لائیو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے زید علی کے تاثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے بچوں کے جنسی استحصال جیسے حساس معاملے کو مذاق کے طور پر استعمال کیا تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

بعدازاں رجب بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں میری جانب سے کی گئی بات انتہائی نامناسب تھی اور اس نوعیت کا مذاق کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مذاق بدقسمتی سے معاشرے، بالخصوص لڑکوں کی محفلوں میں عام ہوچکے ہیں تاہم کسی چیز کا معمول بن جانا اسے درست یا قابلِ قبول نہیں بناتا۔

 انہوں نے کہا کہ ملک میں بچوں کے جنسی استحصال کے مسئلے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مجھے اپنے الفاظ کے انتخاب میں زیادہ حساس ہونا چاہیے تھا۔

رجب بٹ نے ان تمام افراد سے بھی معذرت کی جن کے جذبات ان کے بیان سے مجروح ہوئے یا جن کے ماضی کے تلخ تجربات دوبارہ تازہ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو پرانی ہے لیکن اس کا پرانا ہونا میرے الفاظ کو درست ثابت نہیں کرتا۔ میں اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں اور مستقبل میں اپنے الفاظ اور ان کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے زیادہ ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کروں گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Elaan Today (@elaantoday)