پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی سالگرہ شوہر امیر گیلانی کے ہمراہ سادگی سے منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
سالگرہ کے موقع پر ماورا حسین ہلکے بے بی پنک رنگ کے فراک میں نظر آئیں جبکہ ان کے شوہر امیر گیلانی نے نیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی۔
تصاویر میں اداکارہ مختلف برتھ ڈے پروپس کے ساتھ خوشگوار انداز میں پوز دیتی دکھائی دیں۔
View this post on Instagram
تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ماورا حسین کو سالگرہ کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
مایا علی اور درِفشاں سلیم سمیت دیگر ساتھی اداکاروں نے بھی جوڑے کے لیے محبت، دعاؤں اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کیے۔















