پاکستانی معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ شانزے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد شوبز حلقوں اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
شانزے نے سوشل میڈیا پر خوشخبری شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کا نام اسماعیل بتایا اور ماں بننے کے اپنے جذباتی سفر کے بارے میں بھی تفصیلات بیان کیں۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کی پیدائش سے قبل مجھے 24 گھنٹے تک تکلیف دہ مشقت کے مراحل سے گزرنا پڑا جس کے دوران درد، آنسوؤں اور دعاؤں کے کئی لمحات آئے۔
View this post on Instagram
شانزے نے اس مشکل وقت میں شوہر عمر شہزاد کی مسلسل محبت، حوصلہ افزائی اور بھرپور ساتھ پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ اپنے ننھے بیٹے کو گود میں لیا تو تمام تکلیفیں جیسے بھول گئی اور دل بے پناہ محبت کے جذبات سے بھر گیا۔
دوسری جانب مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے عمر شہزاد اور شانزے کو مبارکباد دی جا رہی ہے جبکہ ننھے اسماعیل کے لیے صحت مند اور خوشحال زندگی کی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔















