Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی ریاست فلوریڈا میں طیارہ گر کر تباہ؛ تمام 9 افراد ہلاک

حادثے کے بعد متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں

امریکی ریاست فلوریڈا کی پام بیچ کاؤنٹی میں نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے سمیت طیارے میں سوار تمام 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی حکام کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 9 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ طیارہ فضا سے تیزی سے نیچے آیا اور زمین سے ٹکراتے ہی زور دار دھماکے کے ساتھ آگ کے شعلوں میں گھر گیا تاہم آگ کے شعلے قریبی گھروں تک پہنچنے سے بال بال بچ گئے۔

امریکی حکام کی جانب سے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں