میزبان اور اداکارہ متھیرا ایک بار پھر اپنے لباس کے انتخاب کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
متھیرا نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر دبئی کے سفر کی چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ماؤو رنگ کے مختصر لباس میں نظر آرہی ہیں جبکہ انہوں نے اپنے لباس کے ساتھ اسی رنگ کی کیپ اور دوپٹہ بھی اوڑھ رکھا ہے۔ تصاویر میں ان کا سر دوپٹے سے ڈھکا ہوا ہے تاہم ان کا مختصر لباس بھی نمایاں ہے۔
تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس پر تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا۔ بعض صارفین نے ان کے انداز کو نامناسب قرار دیا جبکہ ایک صارف نے مذہبی حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عیسائیت میں بھی اس طرح سر ڈھانپنے اور جسم نمایاں رکھنے کی اجازت نہیں۔
View this post on Instagram
ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا متھیرا پاکستان میں اپنا لباس بھول آئی ہیں؟ دیگر صارفین نے بھی ان کے لباس اور انداز پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
تاہم یہ تمام تبصرے سوشل میڈیا صارفین کی ذاتی آرا پر مبنی ہیں اور متھیرا کی جانب سے تاحال اس تنقید پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

















