Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بول نیوز کی نشریات دیکھنے کے لیے نئی فریکوئنسی تفصیلات جاری

بول نیوز کی نئی فریکوئنسی 3875 میگا ہرٹز مقرر کی گئی ہے

بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات کے لیے نئی فریکوئنسی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ اب ایپ اسٹار (APP STAR)7 سیٹلائٹ پر نئی فریکوئنسی کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔

بول نیوز کی نئی فریکوئنسی 3875 میگا ہرٹز مقرر کی گئی ہے جبکہ اس کا سمبل ریٹ 5000 کے بی پی ایس ہوگا۔

نشریات کے لیے پولرائزیشن ورٹیکل (Vertical) اور ایف ای سی 3/5 مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں چینلز کی نشریات ڈی وی بی ایس ٹو، 8 پی ایس کے فارمیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

ناظرین اب بول نیوز کی نشریات 16:9 اسکرین ریشو میں دیکھ سکیں گے۔ نئی فریکوئنسی کی تفصیلات کے ذریعے ناظرین اپنے سیٹلائٹ ریسیور کی سیٹنگز اپ ڈیٹ کرکے دونوں چینلز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں