Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسٹر پتلو کی مشکلات برقرار، عدالت نے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے

سیالکوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران 2 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار مسٹر پتلو اور ان کے بھائی کا عدالت نے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

علاقہ مجسٹریٹ نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ موترہ پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ پیشی پر عدالت نے مسٹر پتلو کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پولیس اور ایلیٹ فورس کی خواتین کمانڈوز بھی تعینات رہیں۔ مسٹر پتلو کو معمول کے مطابق ہتھکڑیوں میں سہارا دے کر عدالت لایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version