بالی ووڈ اداکار ستیش کوشک کے قتل کے الزام کا سامنا کرنے والے فارم ہاؤس مالک اور بزنس مین وکاس مالو نے اپنی بے گناہی کے ثبوت کیلئے اداکار کی ویڈیو شیئر کردی۔
اس ویڈیو میں ستیش کوشک کو ایک مشہور ہندی گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بھارت کے لیجنڈری اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
وکاس مالو نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ستیش کوشک 30 سال سے ان کی فیملی کی طرح تھے لیکن لوگوں کو الزام لگاتے ہوئے منٹ بھی نہیں لگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ٹریجڈی اچانک وقوع پذیر ہوتی ہے اور کوئی بھی اس کی پیشگوئی نہیں کر سکتا، وہ اس صدمے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے جو ان کے ایک ساتھ جشن منانے کے بعد پیش آیا۔
ستیش کوشک کی اچانک موت کے بعد وکاس مالو کی اہلیہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اداکار کو ان کے شوہر نے قتل کیا۔
واضح رہے کہ معروف اداکار ستیش کوشک کو نئی دہلی میں کار میں سفر کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
