Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ کے اسٹارز کی ’کنجوسی‘ کے حوالے سے تاپسی پنو کا انکشاف

بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اور باقی دنیا میں رہنے والوں کے ملنے ملانے کے طور طریقے بہت مختلف ہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سالگرہ یا دیوالی کی تقریبات میں شرکت کے وقت اداکار ایک دوسرے کو کوئی تحائف نہیں دیتے۔

تاپسی نے خاص طور پر سپر اسٹار شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے متعلق بتایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee)

تاپسی پنو فوٹوگرافرز پر کیوں برس پڑیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے شاہ رخ خان کو کیا تحفہ دیا؟ جواباً تاپسی بولیں کہ کوئی کیا ہی دے گا؟ شاہ رخ خان کو کوئی کیا ہی دے سکتا ہے؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کوئی کچھ نہیں دیتا، بڑے ہی کنجوس ٹائپ لوگ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee)