Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ستیش کوشک کے بھتیجے کا اداکار کی اہلیہ اور بیٹی کی صورتحال سے متعلق انکشاف

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ہدایت کار  ستیش کوشک کے بھتیجے نےاداکار کی اہلیہ اور بیٹی کی صورتحال سے متعلق انکشاف کر دیا۔

ستیش کوشک کے بھتیجے نشانت نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں میڈیا کو بتایا ” اداکار کی اہلیہ اور بیٹی کی حالت اس وقت خراب ہےوہ ابھی تک اپنے پیارے کی موت کو قبول نہیں کر رہی”۔

انہوں نے بتایاکہ” ششی آنٹی اور ونشیکا معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن ابھی وہ موت کے غم سے نڈھال ہیں”۔

ششی آنٹی خاموش رہ کر انکل کی یادوں کو دہراتی رہتی ہیں جبکہ ونشیکا مہمانوں کے سامنے کچھ نہیں کہتی اور بے چینی محسوس کرنے لگتی ہے تو کسی کونے میں جاکر اکیلے بیٹھ جاتی ہے، اس پوری فیملی کی زندگی تھم سی گئی ہے”۔

نشانت کا اپنے انکل ستیش کوشک کے بارے میں کہنا ہے کہ “ستیش انکل زندگی سے بھرپور انسان تھے، وہ کبھی آرام کرنے کے لیے کسی کونے میں بیٹھتے تو جلد ہی اٹھ کر کچھ نہ کچھ اور کرنا شروع کردیتے تھے، وہ کبھی بھی فارغ نہیں بیٹھ سکتے تھے اور موت سے قبل بھی وہ”کاغذ 2” کی ایڈیٹنگ میں بہت مصروف تھے”۔

یہ بھی پڑھیں؛ بھارت کے لیجنڈری اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

انٹرویو کے دوران ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ “کیا آنجہانی اداکار کی کوئی خواہش پوری نہیں ہوئی؟”

نشانت نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ “ٹھیک ہے، وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کو اعلیٰ سطح پر لے جانا چاہتے تھے۔ وہ چاہتے تھےکہ یہ ایک بڑا سٹوڈیو بن جائے، لیکن یہ پورا نہ ہو سکا۔

 

Exit mobile version