موسم سرما میں ٹھنڈ کے باعث پیروں کی ایڑیوں کا پھٹ جانا ایک عام سی بات ہے لیکن اس سے چھٹکارا حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
آج ہم آپ کوایک عام لیکن فوائد میں خاص سبزی ’شلجم‘ سے ان پھٹی ایڑیوں کو نرم و ملائم بنانے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔
اجزاء:
شلجم
پانی
لیموں
نمک
بیکنگ سوڈا
طریقہ:
٭ شلجم کو چھیل کر اچھی طرح دھو لیں اور اس کو ایک کپ پانی میں اچھی طرح پکائیں اور کچلا کرلیں تاکہ اسکے چھوٹے چھوٹے ذرے ہو جائیں۔
٭ اب اس میں نمک، لیموں اور بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پاؤں کو اس میں 15 منٹ کے لیے ڈوبا کر رکھ لیں۔
پھر ایک تولیے سے صاف کریں اور موائسچرائزر لگائیں۔




















