Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انسان اپنی عمر خود کتنی بڑھا سکتا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

ماہرین نے بتادیا ہے کہ ایک انسان اپنی عمر خود کتنی بڑھا سکتا ہے۔

حال ہی میں ٹلبرگ اور روٹرڈیم کی ایراسمس یونیورسٹی کے شماریات دانوں نے گزشتہ 30 سالوں میں نیدرلینڈز میں مرنے والے 75 ہزار افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا۔

  یہ تحقیق انسان کی مدت حیات جانچنے کے لئے کی گئی کہ کوئی فرد اپنی دیکھ بھال کرکے کب تک زندہ رہ سکتا ہے۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ ایک خاتون کی زیادہ سے زیادہ عمر 115.7 سال جب کہ مرد حد سے حد 114.1 سال کی زندگی گزار سکتے ہیں۔

اس سے قبل امریکا میں ایک تحقیق کی گئی تھی جس کے نتائج سے معلوم ہوا تھا کہ نوے کی دہائی میں ایک شخص کی زیادہ سے زیادہ عمر مرتفع ہے جب کہ یہ 115 سال سے تجاوز ہونے کا امکان نہیں۔

لیکن اس تحقیق کو فرانسیسی خاتون جین لوئس نے مات دی تھی اور وہ 122 سال تک زندہ رہی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version