ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک اضافی سوڈا پینے سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ میٹھے مشروبات جیسے سوڈا پینے کے نتیجے میں جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجوہات کیا ہیں؟
تحقیق میں گزشتہ دہائی کے دوران ہونے والی درجنوں تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، محققین نے مجموعی طور پر 85 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی تھی جن میں 5 لاکھ سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ میٹھے مشروبات کے استعمال اور موٹاپے کے درمیان تعلق موجود ہے، روزانہ ایک اضافی سوڈا پینے سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ صرف ایک سوڈا پینے سے ایک سال میں جسمانی وزن میں آدھا کلو کے قریب اضافہ ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دل کا دورہ پڑنے سے 1 ہفتہ پہلے ظاہر ہونے والی 4 خاموش علامات جو آپ کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں
محققین کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ کوئی خاص اضافہ محسوس نہیں ہوتا مگر بتدریج یہ بہت زیادہ ہو جاتا ہے، تو بہتر یہ ہے کہ میٹھے مشروبات کا استعمال کم از کم کیا جائے۔
