Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آلو بدنام ہے یا سچ میں موٹاپے کا ذمہ دار ہے؟ طبی ماہرین نے بتادیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ آلو کا استعمال صحت بخش ہے کیونکہ اس میں فائبر اور دیگر غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صحت کے مسائل اور موٹاپے کا ذمہ دار آلو نہیں بلکہ آلو سے تیار کیے گئے تلے ہوئے اسنیکس جیسے کہ چپس اور فرنچ فرائز ہوسکتے ہیں کیونکہ ان میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں خشک آلو بخارے کھانا کیوں ضروری ہے؟ تحقیق

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ آلو کا استعمال صحت بخش ہے کیونکہ اس میں فائبر اور دیگر غذائی اجزاء جیسے کہ پوٹاشیئم، وٹامن سی، وٹامن بی 6، مینگنیز اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو آپ کی آنتوں میں موجود بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے۔

اس لیے اگر آپ بھی اس غلط فہمی کا شکار ہو کر کہ صحت کے مسائل اور موٹاپے کا ذمہ دار آلو کو ٹھہراتے ہیں تو ایسا نہ کریں بلکہ اس کا استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version