ماہرین نے رمضان میں ورزش کا معمول جاری رکھنے کا طریقہ بتادیا ہے۔
حال ہی میں کرسٹی نیلسن نامی ایک فٹنس ایکسپرٹ نے بتایا ہے کہ ’ رمضان المبارک کے پہلے تین دن ہرگز ورزش نہ کریں تاکہ آپ کا جسم روزے کے ساتھ موافق ہو جائے ‘۔
یہ بھی پڑھیں: جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے ورزش کرنے کا بہترین وقت کونسا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ’ چوتھے روزے سے آپ ورزش شروع کر سکتے ہیں اور اس کے لیے افطار سے پہلے کا وقت بہترین ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے، جن کے پاس افطار کے فوراً بعد آرام یا قیلولہ کرنے کا وقت ہوتا ہے ‘۔
فٹنس ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ ’ رمضان کے مہینے میں زیادہ سخت ورزش سے گریز کریں، تاہم آپ پلاٹیز، ٹوننگ ایکسرسائزز، سائیکلنگ اور طویل واک کر سکتے ہیں ‘۔
یہ بھی پڑھیں: ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجوہات کیا ہیں؟
اس کے علاوہ ایک اور خلیل نامی فٹنس ٹرینر کا کہنا ہے کہ ’ ماہ مقدس میں دو اوقات ورزش کے لیے بہتر ہوتے ہیں، ایک افطار سے 60سے 90منٹ پہلے کا وقت اور دوسرا افطار کے 2سے 3گھنٹے بعد کا ‘۔




















