اومیگا تھری آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے خاص کر آپ کے قلب اور دماغی افعال کی بہتر ادائیگی کے لیے بے حد اہمیت رکھتا ہے، یہ بات جاننا نہایت ضروری ہے کہ جسم براہ راست اومیگا تھری فیٹی ایسڈ نہیں بنا سکتا۔ لہذا خوراک کے ذریعے اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کو حاصل کیا جاتا ہے۔
مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے حصول کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے لیکن اس کے علاوہ پودوں پر مشتمل ذرائع بھی ہیں جو اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھر پور ہوتے ہیں یہاں پر ایسے ہی چند اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے بہترین ذرائع کا ذکر کیا جارہا ہے جسے ہر کوئی آسانی سے استعمال کرسکتا ہے۔
السی کے بیج
السی کے بیج فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ الفا لینولینک ایسڈ جسے اے ایل اے کہاجاتا ہے کہ کثیر مقدار فراہم کرتے ہیں، یہ ایک طرح کا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتا ہے آپ اسے پیس کر دہی، دلیہ اور اسمودی میں شامل کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔
اخروٹ
اخروٹ میں بہت سی صحت بخش غذائیت کے ساتھ اومیگا تھری فیٹس، اینٹی آکسیڈینٹس اور دوسرے کمپاؤنڈ ہوتے ہیں جو دماغ کو تنزلی، امراض قلب اور کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں۔
ہمپ سیڈ
ہمپ سیڈ جسے اردو میں بھنگ کے بیج بھی کہاجاتا ہے اومیگاتھری کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہے یہ صحت مندکولیسٹرول، مدافعتی نظام اور میٹابولزم کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اسے بھی سلاد اور اسمودی میں شامل کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
تخم ملنگا
تخم ملنگا ایک اور اے ایل اے کے حصول کا مؤثر انتخاب ہونے کے ساتھ فائبر ،اینٹی آکسیڈینٹس اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے۔یہ کسی بھی مائع کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اسی لیے یہ پڈنگ، اسمودیز اور بیکنگ کے لیے انڈے کا بہترین متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
