Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صابن نہیں، بلکہ چہرے کی صفائی کے لیے یہ قدرتی اجزاء استعمال کریں

چہرے کی جلد نہایت حساس ہوتی ہے اسی لیے اس کی صفائی کے لیے کیمیکل سے بھرپور صابن کا استعمال نقصان کا باعث بن سکتا ہے ے تاہم کچھ قدرتی اجزاء ایسے ہیں جو نہ صرف چہرے سے گرد اور میل کو صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ جلد کی قدرتی چمک کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہاں پر ان ہی قدرتی اجزاء کا ذکر کیا جارہا ہے جو آپ کی جلد کی صفائی کے ساتھ اس کی دلکشی میں اضافہ کرے گی۔

بیسن

جلد کے لیے بیسن سے بہتر کلینزر کوئی نہیں۔ کوشش کریں کہ صابن یا فیش واش کے بجائے چہرے کو بیسن سے صاف کریں اس کے لیے تھوڑی سے بیسن میں سادہ پانی ملاکر ایک پیسٹ بنا لیں پھر اس سے چہرے کو صاف کریں، نتائج دیکھ کر آپ فیس واش کو بھول جائیں گے۔

شہد

اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور شہد قدرتی طور پر موئسچرائزر کا کام کرتا ہے۔ ساتھ ہی اس میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں۔یہ کیل مہاسوں سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ آدھا چمچ شہد لیں اس سے اپنے چہرے پر مساج کریں۔یہ آپ کے چہرے سے قدرتی تیل کو ختم کیے بغیر آپ کے چہرے کی چمک برقرار رکھتا ہے۔ مساج کے بعد آپ اپنی جلدکو پانی سے دھولیں۔

کھیرا

کھیرا کھائیں یا چہرے پر لگائیں یہ ہر طرح سے آپ کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ کھیرا آپ کی جلد کو نمی اور ٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔ اس میں موجود نمی کی خصوصیات آپ کے چہرے کی قدرتی چمک کو بڑھانے اپنی مثال نہیں رکھتی۔ اس مقصد کے لیے 15 سے 20 منٹ تک کھیرے کے ٹکڑے اپنی جلد پر رکھیں اسکے بعد پانی سے دھولیں۔

دودھ

دودھ کو ایک مکمل غذا کھا جاتا ہے یہ نہ صرف ہڈیوں کی مضبوطی کا ضامن ہے۔ بلکہ یہ جلد کو صاف کرنے کے لئے حیرت انگیز طور پر کام کرتا ہے۔ یہ جلد کے کھردری سطح کو  دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دودھ میں موجود پروٹین جلد کو نمی بخشتی ہے۔دودھ کا روز مساج آپ کے چہرے کی چمک کو برقرار رکھتا ہے۔

Exit mobile version