Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کووڈ 19 ویکسین ہارٹ فیلئر کے مریضوں کے لیے مفید قرار

ایک بہت دلچسپ اور امید افزا خبر طب کی دنیا سے آئی ہے جہاں ایک تحقیق کے مطابق ہارٹ فیلئر کے ایسے تمام مریض جنہوں نے کووڈ 19 کی ویکسین لگائی تھی ان میں واضح طور پر افاقہ دیکھا گیا ہے۔

اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ایسے تمام ہارٹ فیلئر یعنی دل کی ناکامی کے مریض جنہوں نے اس کیفیت کے دوران کووڈ 19 کی ویکسین لگوائی ان میں اپنے مقررہ عرصے سے زائد وقت تک زندہ رہنے کا امکان 82 فیصد تک بڑھا ہوا دیکھا گیا ہے ان لوگوں کے مقابلے میں جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

اس تحقیق کے اعدادوشماراورنتائج  ہارٹ فیلئر 2024 نامی یورپی سوسائٹی آف کارڈیولوجی کی ایک کانفرنس میں پیش کیے گیے۔

واضح رہے کہ ہارٹ فیلئر دل کا ایک ایسا مرض ہے جس کے اندر دل بدریج ناکام ہوتا جاتا ہے اور اپنی افادیت اور خون کو پمپ کرنے کی صلاحیت کھونے لگتا ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً 64000000 افراد اس کیفیت میں مبتلا ہیں۔

ماضی میں کی جانے والی بہت سی تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہوچکی ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسین ہے دل مریضوں کے لیے مضر نہیں ہے۔  یہ مطالعہ کورین نیشنل ہیلتھ انشورنس سروس ڈیٹا بیس نے کیا ہے اور اس میں تقریباً تمام ہی افراد کا تعلق کوریا سے ہے۔ اس مطالعے کا مقصد امراض قلب یا ہارٹ فیلئر کے مریض میں کووڈ 19 کی ویکسین کا ایک جائزہ لینا تھا۔

اس مطالعے کے دوران مجموعی طورپر651127 مریضوں کا دیکھا گیا جن کی عمر 18 برس سے زائد تھی یہ مرض بزرگ اور عمر رسیدہ افراد میں زیادہ ہوتا ہے تو اس مطالعے کی اوسظ عمر 69.5 تھی، ان میں سے 50 فیصد خواتین تھی۔

ان تمام شرکاء میں 538434 یعنی 83 فیصد افراد کو ویکسین لگائی تھی جبکہ 112693 یعنی کہ 17  فیصد کو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ ساتھ ہی تمام شرکاء کی عمر، جنس، صحت کی دیگر کیفیات جیسے کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور آمدنی کو بھی نوٹ کیا گیا تھا۔ان تمام عوامل کو نوٹ کرنے کے باوجود بھی  ویکسین کی افادیٹ ہارٹ فیلئر کے مریضوں بہتر پائی گئی۔

ویکسین لگانے والے مریضوں کا ہر 6 ماہ بعد جائزہ لیا گیا اور ان سے سوال سے صحت کے حوالے سے سوالات کیے گیے کہ انہیں ویکسین لگانے بعد انہیں دل کی کسی قسم کی پیچیدگیوں کا سامنا تو نہیں کرنا پڑا یا ایمرجنسی میں اسپتال تو جانا نہیں پڑا ۔۔

 ان کے جوابات سے پتا چلا کہ ایسے تمام افراد جو ہارٹ فلیئر کے مرض میں مبتلا تھے ویکسین لگانے کے بعد ان میں ہر قسم سے اموات کی شرح 82 فیصد کم ہوئی، دل کے فیل ہونے کی وجہ اسپتال جانے کی دوانیے میں 47 فیصد تک کمی آئی۔  13 فیصد میں اس یہ بھی ناٹ کیا گیا ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسین کے بعد نہ ان میں اس کا کائی ضمنی اثر ہوا اور ساتھ ہی وہ اس وائرس سے بھی محفوظ رہے۔

 اس لحاظ سے یہ بہت ہی امید افزا خبر ہے کہ کووڈ 19 ویکسین ہارٹ فیلئر کے مریضوں کے لیے بہت بہترثابت ہوسکتی ہے۔

Exit mobile version