Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یہ سستی غذا بلڈ پریشر کو کم، نیند کو بہتر بنا سکتی ہے

بلڈ پریشر ہو یا نیند کی کمی دونوں ہی صحت کو متاثر کرتی ہیں تاہم متعدد تحقیق کے مطابق سیاہ پھلیاں بلڈ پریشر کو کم کرنے اورنیند کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

پھلیاں محض نیند کو ہی بہتر نہیں بناتی بلکہ وزن میں کمی کو فروغ دینے اور کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں، سیاہ پھلیوں میں فائٹو کیمیکلز پایا جاتا ہے، جو خون کی شریانوں کے افعال میں بہتری سے وابستہ ہے۔

2020 میں کی جانے والی ایک تحقیق میں ہائی بلڈ پریشر والے لیب چوہوں پر سیاہ اور سفید پھلیوں کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔ محققین کے مطابق ایسے چوہوں جن کی غذا میں سیاہ پھلیاں شامل کی گئی تھی، ان میں ہائی بلڈ پریشر اور شریانوں کی لچک کافی بہتر نوٹ کی گئی۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان پھلیوں کے اثرات اس وقت برقرار رہتے ہیں جب ان کا مسلسل استعمال کیا جائے۔

واضح رہے کہ ان پھلیوں میں ٹرپٹوفن بکثرت موجود ہوتا ہے، یہ ایک امینو ایسڈ ہے جو کہ میلاٹونن اور سیروٹونن کی پیداوار بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے یہ دونوں کیمیکلز دماغ کو پر سکون رکھنے اور نیند لانے میں مددیتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ٹرپٹوفن سے بھرپور غذا نیند کے معیار اور دورانیے بہتر بناکر رات بھر جاگنے کو کم کرتی ہے، یہ پھلیاں فائبر کے حصول کا بھی مؤثر ذریعہ ہے، فائبر کا مناسب استعمال سوزش کو کم کرتا ہے، گٹ مائیکرو بائیوٹا کی پرورش کرتا ہے، دل کی صحت کو فروغ دیتا ہے، آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے، خون میں شکر کی سطح کو مستحکم کرتا ہے اور صحت مند وزن کو برقرار رکھتا ہے، جبکہ ان کا زائد استعمال کینسر کے خطرے کو بھی کم کر سکتا ہے۔

Exit mobile version