کل بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان کا ایک روزہ دورہ لاہور متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روزہ دورے پر وزیر اعظم عمران خا ن کی وزیراعلی ٰپنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہو گی جبکہ صوبے کے سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشنز کے نتائج کے حوالے سے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائیگی جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں شکست کے پیش نظرتنظیمی و ریجنل پارٹی عہدیداروں کی تبدیلی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں متوقع ردوبدل کے حوالے سے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہو گا جبکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت ہو گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹس کی سطح پر بیورو کریسی میں تبادلوں کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا۔
