Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اوکاڑہ: کچہری میں فائرنگ،1 شخص زخمی

اوکاڑہ  کے علاقے دیپالپور میں کچہری میں فائرنگ کے واقعے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ  کے علاقے دیپالپور میں کچہری میں فائرنگ کا واقعہ پیش  آیا  ہے جس سےایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔

اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ پیشی کے لئے آئے شخص کو مخالفین کی جانب سے فائرنگ کر کے  زخمی کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ پیشی کے لئے آئے شخص پر فائرنگ کرنیوالا ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ پیشی کے لئے آئے شخص کو فوری ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے شخص اور ملزمان کے درمیان مقدمہ بازی چل رہی تھی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف کارروائی جاری ہے اور فرار ہونے والے ملزم کو پولیس ڈھوند  رہی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ دونوں ملزم کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی گائے گی۔

متعلقہ خبریں