وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت دفاع کی تین ضمنی گرانٹس کی منظوری کا امکان ہے اور ایراء کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں کورونا وباء کی تیسری لہر کے دوران پی آئی اے کارپوریشن کو نقد تعاون کی فراہمی پر غور ہوگا اورآزاد کشمیر کو سال 2021-22 کیلئے گندم کی فراہمی پر بھی غور ہوگا۔
واضح رہے کہ اجلاس میں جینکوز کو مالی تعاون کی سمری پاور ڈویژن پیش کرے گا۔
















