Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منشیات ضبط

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے  سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں صوبے کے مختلف شہروں سے منشیات کی صوبائی اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور اسکی تسییل میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سعید احمد ، میر حمزہ ، میر محمد ، فیصل اور گل احمد شامل ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفاتری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں