وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہاہے کہ لیجنڈ اداکار اور کنگ آف کامیڈی عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکا کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بتایا کہ عمر شریف اپنے علاج کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ جلد امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمر شریف اور ان کے اہل خانہ نے تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔
Update: عمر شریف صاحب اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔ اب وہ جلد اپنے علاج کے لئے امریکہ روانہ ہوں گے۔ ان کے اہلخانہ نے اس تمام پراسس میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم صاحب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 16, 2021
دوسری جانب اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان اورایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمرشریف اور ان کی فیملی کو ویزے جاری کرنے کی خوشخبری دیتے ہوئے امریکی قونصلیٹ سے اظہار تشکر کیا ہے۔
Even happier to inform that visa has been issued just now. Thank u to the team at US Consulate for the support extended https://t.co/nC8RnCSSZa
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) September 16, 2021
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو لے جانے کے لیے ائیر ایمبولنس بھی کل تک کراچی پہنچ جائے گی، کچھ دیر میں عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو پاسپورٹ مل جائیں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ویزے آئیں گے، عمرشریف 24 سے 36 گھنٹوں میں امریکا کا سفر کرسکیں گے۔
آرٹس کونسل کراچی میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے جواد عمر شریف کے ساتھ پریس کانفرنس کی تھی۔




















