Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسی بھی نئی اپروچ کو اپنانے میں تھوڑا سا وقت ضرور لگتا ہے،بابراعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کسی بھی نئی اپروچ کو اپنانے میں تھوڑا سا وقت ضرور لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ چیرمین رمیز راجہ مجھے یا ٹیم کو سپورٹ نہیں کر رہے کیونکہ باتوں سے کہیں ایسا نہیں لگا کہ رمیز راجہ کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوچنگ کو چھوڑنے کا فیصلہ وقار یونس اور مصباح الحق کا ذاتی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میتھیو ہیڈن سے کافی فایدہ ہوگا کیونکہ اپنے دور میں کافی جارہانہ بیٹنگ کررے تھے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ ضرور ذہن میں ہے لیکن فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہوم کنڈیشنز میں عرب امارات میں ہونے والے ورلڈکپ جیسی پچوں کو زہن میں رکھ کر تیاری کر رہے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں نیوزی لینڈ ضرور ہاری لیکن پاکستان انہیں ہلکہ نہیں لےگا جبکہ نیوزی لینڈ کے تمام اہم کھلاڑی آتے تو کھیلنے کا بھی مزہ آتا تو شائقین بھی محضوظ ہوتے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مڈل ارڈر میں چند مسائل ہیں لیکن پاکستان کی ایک روزہ ٹیم مستحکم ہے جبکہ کوشش ہوگی کہ جن نواجوان کھلاڑیوں کو اب تک موقع نہیں ملا ان کو آنے والے میچوں میں چانس دیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے اور شاداب نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version