Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ صحت سندھ کا ہیلتھ کیئر ورکرز کو بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

محکمہ صحت سندھ نے ہیلتھ کیئر ورکرز کو بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ تمام ہیلتھ کیئر ورکرز کو بلا معاوضہ ویکسین لگائی جائے گی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق بوسٹر ڈوز میں فائزر ویکسین لگائی جائے گی، ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کے خطرات کم کرنے کے لیے بوسٹر ڈوز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Exit mobile version