ڈمپر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث، کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کچرا اٹھانے کا کام بند ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈمپر ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کے فیصلوں کے خلاف ہڑتال کردی ، جہاں ڈمپر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال پر 10 ہزار سے زائد ڈمپروں نے سرکاری اور غیر سرکاری کام روک دئیے گئے جبکہ کراچی ڈمپر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث شہر سے جام چاکرو ، لینڈفل سائٹ کچرا منتقل کرنے کا کام رک گیا۔
سندھ سالڈ ویسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف اضلاع کے ڈمپنگ پوائنٹ کچرے سے بھر گئے جبکہ شہر میں کام کرنے والی چائنیز کمپنی کا عملہ کچرا اٹھانے میں مصروف ہے۔
سندھ سالڈ ویسٹ کا کہنا تھا کہ چند ایک اضلاع میں ٹھیکے پر دیئے گئے ڈمپنگ پوائنٹ پر مشکلات کا سامنا ہے ۔
سندھ سالڈ ویسٹ کا کہنا تھا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کچرا منتقل کرنے میں مشکلات ہیں۔
واضح رہے ڈمپر ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیکس بھرنے کے معاملے پر ہڑتال کی گئی ہے جبکہ ڈمپر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی میں کچرے کے ڈھیر لگنا شروع ہوگئے اور نالوں کی صفائی کا کام بھی روک دیا گیا ہے، ڈمپر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلاجواز زیادتیاں اور رائلٹی ٹیکس کے خاتمہ تک ہڑتال جاری رکھیں گے۔
