Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔

تفصیلات مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دشمن کے پروپگینڈا پر کان نہیں دھرنے۔

مریم نواز نے کہا کہ کئی سالوں سے یہ چلتا آرہا ہے کہ بھائیوں میں اختلاف ہے، یہ دشمن کا پرواپگنڈا ہے۔ یہ پارٹی ہے ، پارٹی کے اندر اختلافات ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے ڈی جی خان ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک آرگنائز کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ آج کل سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، موجودہ حالات میں ن لیگ نے پنجاب میں کلین سوئپ کیا اور ایسا کرنا کوئی چھوٹی بات نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے عوام کسی بھی زبردستی کی تبدیلی کو نہیں مانیں گے ۔ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دینا ہے اور یہ دھکا اپنی جماعت کیلئے نہیں قوم اور آنے والی نسلوں کیلئے دینا ہے۔

انہوں نے کہا میں نے جب سیاست شروع کی تو اپنے والد کا اس لیے ساتھ دیا کہ وہ میرے والد ہیں لیکن جب میں نے چیزوں کو دیکھا تو میاں صاحب کے بیانیے کو نہ صرف دل سے مانا بلکہ یہ فیصلہ کیا کہ مجھ پر کچھ بھی تکلیف آئے میں اس بیانیے کو نہیں چھوڑوں گی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے مزید کہا کہ وہ انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہیں اور زبردستی کی تبدیلی مانیں گے نہ ہی اب ووٹ چوری ہونے دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version