Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اس وقت آبادی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، عبد القادر پٹیل

عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت آبادی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے میٖڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت آبادی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، پاکستان کی معاشی صورتحال بھی ہمارے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی بہتر صحت کے لئے سوچنا چاہیے، آج کی کانفرنس کا مقصد آبادی کو بڑھنے سے روکنا نہیں ہے توازن کی بات ہو رہی ہے۔

عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کو ہدایت کرتا ہوں کہ اس معاملے پر ایک فورم بنائیں، ہمارا دین نا صرف اس معاملے میں بلکہ تمام معاملات میں توازن کا درس دیتا ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ماں اگر بچے پر دوسال توجہ دے گی تو دونوں کی صحت بہتر رہے گی اور توازن بھی ہو گا۔

متعلقہ خبریں