Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئے سال کی پہلی بری خبر، سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3300 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 60 ہزار 494 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3300 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 60 ہزار 494 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 1824 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔